بھارت میں بچوں کی جانب سے جائیداد کے لیے ہراساں کرنے کے معاملے پر دلبرداشتہ والدین نے خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست راجستھان کے شہر ناگپور میں پیش آیا جہاں بچوں کے رویے سے نالاں میاں بیوی نے گھر کے ٹینک میں کود کر خودکشی کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پڑوسیوں نے دو روز تک میاں بیوی کو نہ دیکھا تو انہوں نے جوڑے کے بچوں کو اطلاع دی جس پر بچوں نے پولیس کو بلایا، تلاشی کے بعد 70 سالہ ہزاری رام اور 68 سالہ چاولی دیوی کی لاشیں گھر کے ٹینک سے برآمد ہوئیں اور گھر کی دیوار پر لکھا ایک نوٹ بھی ملا۔
گھر کی دیوار پر لگے نوٹ پر ہزاری رام نے اپنے بیٹوں اور بہوؤں پر جائیداد کے لیے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔پولیس نے دونوں کی لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں