5 دن کی چھٹی ! بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، 12 اکتوبر سے لے 16 اکتوبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے لیے 14 سے 16 اکتوبر تک تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، اگلے ہفتے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں اور کالج کے طلباء 12 اور 13 اکتوبر (ہفتہ اور اتوار) کو ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔ویک اینڈ کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تعطیلات کے باعث پیر، منگل اور بدھ کو بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس طرح طلبا کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں