پارلیمانی رہنماؤں کا آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا آج ہونے والا ان کیمرا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے آئندہ شیڈول سے متعلق باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہان کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں