کون سے سال میں بھرتی ہونے سرکاری ملازمین کو پنشن نہیں ملے گی؟

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو پینشن کے حق سے محروم رکھنے کے لیے سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم صوبائی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کے ترمیمی مسودہ کے مطابق ترمیم منظور ہونے کے بعد یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی سرکاری ملازمین ماہانہ پینشن کے حقدار نہیں ہوں گے۔۔۔۔رپورٹ کے مطابق سندھ امپلائی بینیفٹ اسکیم میں سرکاری ملازم اور حکومت ماہانہ اپنے حصے کی رقم ڈالےگی، ملازم کو ریٹائرمنٹ کے وقت گولڈن چیک گریجوئٹی اور پینشن کی مد میں دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔حکومت سندھ کے مطابق صوبائی بجٹ کا ایک بڑا حصہ پینشن پر ختم ہوجاتا تھا، اسی لیے یہ اصلاحات ضروری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں