وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس کی دعوت قبول کر لی

وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی دعوت قبول کرلی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔کنگ چارلس نے وزیراعظم کو اکتوبر میں دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، جو شہباز شریف نے قبول کرلی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کنگ چارلس سوم سے اُنکی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں