پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج، کون کون شامل؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ نون میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

انسداد دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں شعیب شاہین، عامر مغل سمیت 70 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن مطابق ملزمان نے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس پر حملہ کیا، ڈنڈوں، پتھروں سمیت راڈ سے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا گیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے گئے اور پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور ان سے سرکاری سامان چھینا گیا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے عدالت کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔عدالت کے باہر اسلام آباد پولیس کے اہلکار اور افسران پریزن وین کے ساتھ موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close