مسافر طیارہ حادثے کا شکار

اسلام آباد(پی این آئی)انڈونیشیا میں ایک طیارہ رن وے سے پھسل جان کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح مشرقی انڈونیشیا میں رونما ہوا۔

ٹیریگانا ایئر کے ATR-42 طیارے میں 48 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ طیارہ ٹیک آف کی تیاری کے دوران رن وے سے پھسل کر گھاس والے ایریا سے ہوتا ہوا جھاڑیوں میں جا گھسا۔جکارتہ کلی اینیورا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ یاپن آئی لینڈز ریجنسی (پاپوا ریجن) کے سینٹانی ایئر پورٹ پر رونما ہونے والے اس حادثے کے نتیجے میں ایئر پورٹ پر ہنگامہ حالت نافذ کرنا پڑی۔ تمام مسافروں کو نکال کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں