پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے کچے کے ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن سے انکار کر دیا

رحیم یار خان (پی این آئی) پنجاب پولیس کے25 اہلکاروں نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے انکار کردیا اور راستے سے واپس آگئے۔

فاروق آباد کانسٹیبلری سےنفری کچے میں آپریشن کیلئے روانہ کی گئی تاہم اہلکاروں نے راستے میں کچے کے علاقے جانے سے انکار کردیا اورظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بس سے اتر کر چلے گئے تھے۔اہلکاروں نے اپنے متعلقہ انچارج کو جواب دیا کہ ہم اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہیں مگر کسی بھی صورت کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

25 اہلکاروں کے رویے اور انکار پر متعلقہ انچارج نےرپورٹ تیار کر کے متعلقہ افسران کو بھیجی جس میں مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔اُدھر آئی جی پنجاب عثمان انور نے متبادل اہلکاروں کو روانہ کیا، جس پر نفری رحیم یار خان پہنچ گئی ہے۔ عثمان انور نے کہا کہ کچے میں نفری پوری ہے اور اب کوئی اہلکار غیر حاضر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں