شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچ گئے

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کے طبی معائنے کے لیے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کا مکمل طبعی معائنہ کریں گے۔اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کے اپنے معالج نےسرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے 8 اگست کو طبی معائنے کی درخواست کی تھی۔عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں