پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ، ہائی الرٹ جاری

ملتان (پی این آئی)ملتان کی حدود سے گزرنے والے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

پانی کی سطح بلند ہونے سے دریائی علاقوں کے رہائشیوں کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی اور کئی ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں پانی کی نذر ہوگئی ہیں۔ادھر راجن پور میں برساتی ندی نالوں کے سیلابی ریلوں سے 53 دیہات متاثر ہوئے جبکہ جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو میں بھی حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات سامنے آئے ہیں، ہزاروں ایکڑ پرکاشت چاول کی فصل خراب ہو گئی۔

اس کے علاوہ دادو کی گاج ندی میں سیلاب سے جوہی کے علاقے کاچھو کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، نصیر آباد، صحبت پور اور جعفر آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے پانی کا دباو بڑھ گیا جس سے مختلف کینالز میں شگاف پڑ گیا اور درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close