تازہ ترین

گلوکارہ آئمہ بیگ کو ہارٹ اٹیک ہوا یا نہیں؟ خود ہی بتا دیا

کراچی (پی این آئی) گلوکارہ آئمہ بیگ نے واضح کیا ہے کہ انہیں چند دن قبل منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا، انہوں نے غلطی سے ہارٹ اٹیک کا لفظ استعمال کیا۔

آئمہ بیگ نے چند دن قبل انسٹاگرام پوسٹ میں ہسپتال سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ منی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئی ہیں، مسلسل کام اور نیند نہ کرنے کی وجہ سے وہ بیمار پڑیں۔ تاہم اب گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق مزید وضاحت جاری کردی۔گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا بلکہ انہوں نے اپنی پیچیدگیوں کو غلط نام دیا، دراصل وہ ڈی ہائڈریشن (جسم میں توانائی اور نمکیات کی کمی) کا شکار ہوگئی تھیں، جس وجہ سے ان کا بلڈ پریشر بڑھ گیا تھا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے منی ہارٹ اٹیک کی اصطلاح استعمال کرکے کی غلطی کی جب کہ طبی پیچیدگیوں کا شکار ہونے پر بھی ان کی ہی غلطی تھی، کیوں کہ مسلسل تین ہفتوں تک انہوں نے آرام نہیں کیا، جس وجہ سے ان کے ساتھ مسائل ہوئے۔آئمہ بیگ نے ایک بار پھر تمام افراد کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام پوری زندگی چلتا رہتا ہے لیکن ہر حال میں مکمل آرام کرکے اپنی صحت کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں