حیدرآباد (پی این آئی) زرعی اجناس پر ودہولڈنگ ٹیکس نفاذ کے خلاف اناج منڈی حیدرآباد کے تاجروں نے تین روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کردی ہے، ہڑتال میں سندھ کی
دوسری بڑی اناج منڈی ٹاور مارکیٹ حیدرآباد کے تاجر حکومت کی جانب سے غیر قانونی ٹیکس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، دال ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورپریس کانفرنس کرکے حکومت کے خلاف اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، بدھ سے سندھ کی دوسری بڑی اناج منڈی ٹاور مارکیٹ کے تاجروں نے دکانوں کے شٹر بند رکھے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بعد ازاں حیدرآباد دال ملز ایسوسی ایشن کے صدر
صلاح الدین قریشی ،پوجو مل اوردیا رام سمیت دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حالیہ دال سمیت مختلف ذرعی اجناس پر ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کر کے غریب عوام سے ان کی سستی خوراک بھی چھیننے کی کوشش کی ہے ، انہوں کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد دالوں اور دیگر زرعی اجناس کی قیمتوں میں 50سے 80 روپے فی کلوتک اضافہ ہو جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں