تاپسی پنوں نے آننت امبانی کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے مکیش امبانی کے بیٹے آننت اور رادھیکا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنت کی شادی تقاریب میں دنیا بھر سے شوبز ستاروں اور نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ وہ شادی کو ایک بہت نجی معاملہ سمجتھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ امبانی فیملی کو ذاتی حیثیت میں نہیں جانتی ہیں اور یہ سمجھتی ہیں کہ جن کی شادی میں شرکت کرنی ہو ان سے ذاتی تعلق ہونا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں