معروف بھارتی اداکارہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں

ویب ڈیسک(پی این آئی) بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں اور فریکچر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں مقامی تیلگو فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن مناظر کی فلمبندی کراتے ہوئے اروشی زخمی ہوگئیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو حیدر آباد کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا اور وہ زیر علاج ہیں۔اداکارہ کی ٹیم نے بھی ان کے زخمی ہونے اور اسپتال میں زیر علاج ہونے کی تصدیق کی اور کہاکہ ان کا خطرناک فریکچر ہوا ہے تاہم ٹیم کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔خیال رہے کہ ماڈل گرل اروشی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور تنازعات کے باعث ہمیشہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں