سوزوکی ویگن آر خریدنے والوں کو کتنی اضافی رقم ادا کرنا ہوگی؟ اہم خبر

لاہور(پی این آئی)سوزوکی ویگن آر خریدنے والوں کو کتنی اضافی رقم ادا کرنا ہوگی؟ اہم خبر۔۔۔سوزوکی ویگن آر کمپنی کی مقبول کاروں میں سے ایک ہے، جو ’کے‘ سیریز1.0لیٹر انجن کے ساتھ آتی ہے اور اپنی کارکردگی اور فیول ایوریج کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ گاڑی 3 مختلف ماڈلز وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور ویکس ایل۔اے جی ایس میں آتی ہے۔وی ایکس ایل میں پاور سٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سنٹرل لاکنگ، بلیو ٹوتھ کے فیچر کے ساتھ ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، یو ایس بی پورٹس اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔

مئی 2024ء میں وی ایکس ایل کی قیمت 34لاکھ 12ہزار روپے ہے۔ یہ گاڑی خریدتے ہوئے نان فائلرز کو60ہزار روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے، چنانچہ نان فائلرز کو یہ گاڑی 34لاکھ 72ہزار روپے میں پڑے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں