پاکستانیوں کیلئے اہم خبر ، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت پٹرول، ڈیزل اور ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ (HOBC) پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close