پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت تنقید کی زد میں آگئے

ویب ڈیسک(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے بتایا ہے کہ آج کل وہ متحدہ عرب امارات میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں، انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان سے رابطہ نہ کیا جائے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے لکھا کہ ’میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنا اور ساتھیوں کے ساتھ گھنٹوں اکٹھے رہنا واقعی آرام دہ اور معاون ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’سیاسی ہلچل اور میڈیا کے طعنوں سے بہت دور، اماراتی ریگستان میری روح کو تقویت بخش رہے ہیں۔ میں سب سے درخواست کروں گا کہ متحدہ عرب امارات میں سیاسی اجتماعات کے لیے مجھ سے رابطہ نہ کریں کیونکہ یہ میرا نجی دورہ ہے اور میں اپنے اور اپنے خاندان کو وقت دینا چاہتا ہوں‘۔

شیر افضل مروت کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنیقد کا نشانہ بنایا ہے۔عمران پذیر نامی صارف نے لکھا، ’خان صاحب جیل میں، خود ان کے نام سے ایم این اے بن کر عرب کے ریگستانوں میں مزے کر رہیں‘۔رؤف چوہدری نے لکھا ’آپ کو ایم این اے کی سیٹ چاہیے تھی جو مل گئی باقی سب جاۓ بھاڑ میں‘۔قیصر محمود چوہدری نے لکھا کہ ’عمران خان اور پی ٹی ائی کو چھوڑیں اس نے تو اپ کو ایم این اے بنا دیا، لیکن اپ کا پرسنل سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ وجاہت اغوا ہے اور اپ امارتی ریگستانوں میں مزے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ ویسے یہ آپ کے لئے شرمندہ ہونے کی بات ہے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں