پشاور (پی این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے، وزیراعلیٰ کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کر کے صوبے کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے بغیر ایس آئی ایف سی کا اجلاس نامکمل اور بے نتیجہ ہوتا، خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے فورم کو آگاہ کریں گے۔خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے، یہاں سرمایہ کو فروغ دینے سے پورے صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں