لاہور(پی این آئی)پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف ٹرینوں کے کرایوںمیں 50فیصد تک کمی کر دی،ریلوے حکام نے 1 کلو میڑ سے 200 کلو میٹر تک تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے،اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے اور بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔کرایوں میں کمی کااطلاق آج بروز 21 مئی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران 2 مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث عوام کو ریلیف دینے کیلئے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ لاہور تا راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرین ریل کار کی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح خیبر میل ٹرین اکانومی کلاس کا 1 کلو میٹر سے 130کلو میٹر تک کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے رہ گیا ہے۔ فیصلہ کم دورانیہ کے روٹ پر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں