ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی، پنشن میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ میںریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، اس کے علاوہ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے جس کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 25-2024 کے بجٹ میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close