لاہور(پی این آئی) پنجاب بھر میں عوام کے لیے ‘صحت کی دستک ان کی دہلیز پر’ پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کے امور پر گفتگو کی گئی اور نان کمونیکیبل ڈیزیز پروگرام سے ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی اسکریننگ اور دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا۔اجلاس میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی دستک ان کی دہلیز پر پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں انسولین وافر مقدار میں موجود ہے، انسولین، شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات مریضوں کے گھروں میں پہنچانے کا مکینزم وضع کر لیا ہے جبکہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی مریضوں کے گھروں تک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں