دبئی (پی این آئی)بارشوں سے ہوئی تباہی کے پیشِ نظر دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں جمعرات اور جمعہ کو بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
اماراتی حکومت کی جانب سے سکولز اور کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریموٹ لرننگ کا اہتمام کریں کیونکہ تعلیمی اداروں کے اطراف راستوں کو مکمل بحال کرنا ہے۔امارات میں تمام افراد کے تحفط اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔دبئی ٹرام سروس اور میٹرو سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے، تاہم دبئی میٹرو کے چند اسٹیشنز اب بھی بند ہیں لیکن بس سروس فراہم کی جارہی ہے۔اماراتی حکومت نے عوام کو مشورہ دیا کہ دبئی میں سفر کےلیے میٹرو سروس استعمال کریں۔اسی طرح دبئی کی متعدد شاہراؤں کو کھول دیا گیا ہے جبکہ سفر کےلیے متبادل روٹس فراہم کیے گئے ہیں۔اماراتی حکومت نے کہا ہے کہ مسافر روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے معلومات لے کر سفر کریں، غیر ضروری سفر کرنے سے ابھی بھی گریز کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں