شوال کے چاند کی پیدائش۔۔نظر آنے کا دورانیہ کتنا ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ آج شوال کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، نئے چاند کی پیدائش کل رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ آج شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی ، غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے ، ملک کے جنوبی علاقوں میں آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں