ویب ڈیسک(پی این آئی) سائنس دانوں نے دمے کا ایک نیا سبب دریافت کیا ہے جو اس مہلک مرض کو روکنے کے لیے علاج کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
دمے کے موجودہ علاج اس خیال پر مبنی ہیں کہ یہ ایک سوزشی بیماری ہے۔ اس بیماری کی مہلک خصوصیت حملہ آور ہونا یعنی ہوا کی نالیوں کا سُکڑ جانا ہے جس کے سبب سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے۔تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ دمے کے دورے کے سبب رکاوٹوں کا خراب ہونا، سوزش ہونا اور بلغم کے نکلنے کو ایک عمل کو روکتے (جس میں عموماً ایپی تھیلیل خلیے ختم ہوجاتے ہیں) ہوئے بچا جا سکتا ہے۔ یہ خلیے جسم کی اندرونی اور بیرونی سطح کو ڈھکتے ہیں۔کنگز کالج لندن سے تعلق رکھنے والی پروفیسر جوڈی روزینبلیٹ کا کہنا تھا کہ یہ دریافت 10 برس سے زیادہ عرصے تک کیے جانے والے کام کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دمے کے مرض میں نالیوں کا سُکڑ جانا نالیوں کی رکاوٹوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ان رکاوٹوں کے بغیر دمے کے مریضوں میں دیر پا سوزش، زخم کے بھرنے اور مزید دوروں کا سبب بنے والے انفیکشنز کے امکانات ہوتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں