زرداری کے در پر حاضری، سعد رفیق کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(پی این آئی)زرداری کے در پر حاضری، سعد رفیق کا تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی زرداری کے در پر حاضری دے کر یوٹرن لے گی۔جاری کیے گئے بیان میں رہنما ن لیگ خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن عالمِ دین اور دانشمند سیاسی رہنما ہیں، ان کے مؤقف سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، ان کے احترام سے نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مولانا کی بہت تضحیک کی، بہتان لگائے، گالیاں دیں، آج پی ٹی آئی کو ان کے درِ دولت پر حاضر ہونا ہی پڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر کہی بات منہ پر ہی آتی ہے، لہٰذا اسی قدر کہا جائے جتنا برداشت کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاسی برادری پر حملے کے بجائے مکالمہ کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ آتا۔مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی بگاڑ اور رسہ کشی کے سب سےبڑے بینیفشری بانیٔ پی ٹی آئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں