بولی وڈ اداکارایوشمان کھرانہ نے ’دل دل پاکستان‘ کیوں گایا؟ اصل کہانی سامنے آگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) انڈین اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانہ کو اپنی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایوشمان کھرانہ کنسرٹ میں ’دل دل پاکستان‘ گانا گا رہے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ایوشمان پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔دویانشو تومار نامی اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ’یہ نام نہاد آرٹسٹ پیسے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، ایوشمان نے یہ گانا گا کر ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔‘

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی متعدد انڈین ویب سائٹس اور چینلز نے اس پر خبریں بھی نشر کی ہیں۔انڈین ویب سائٹ ’دا کوئنٹ‘ کے مطابق ایوشمان کھرانہ کی اس ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو 2017 میں دبئی میں ہونے والے کنسرٹ کی ہے جس میں ایوشمان کھرانہ کو اپنے بھائی اپارشکتی کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ ویڈیو 20 نومبر 2017 کو اپ لوڈ کی گئی تھی اور اس کا عنوان تھا، ’ایوشمان کھرانہ دبئی میں اپنے پنجابی گانے کے ذریعے تمام ایشیائی ممالک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں