2024 میں بھی مہنگائی کا عوام کو خوش آمدید، سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ

 

اسلام آباد ( پی این آئی) شہریوں کے لیے مہنگائی میں کمی کا خواب، خواب ہی رہا، 2024 میں بھی مہنگائی نے عوام کو ویلکم کر دیا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں سال نو کے آغاز پر ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں 100فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا۔

2023 کے آغاز میں 45 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر ،2024 میں 100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

 

50 روپے کلو والا آلو، 80 روپے، 500 روپے والی ادرک ،سال نوپر 800 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ پیازکی قیمت نے بھی عوام کے آنسو نکال دیے ہیں،200 روپے والی پیاز 250 سے اوپر چلی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 60 روپے والی لوکی 160 روپے،100 روپے والا مٹر 200 سے 300 روپے، 2023 کے آغاز پر 200 روپےمیں دستیاب مرچ سال نو پر 320 میں مل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں