پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’بلا‘ واپس ملنے پر اعتزاز احسن کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر سیاستدان و سابق وزیر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا بالکل صحیح فیصلہ ہے،سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

پشاور ہائی کورٹ کے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان کے حوالے سے فیصلے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کو نشان سے محروم نہیں کیا جاسکتا، انتخابی نشان پارٹی کی ملکیت ہوتا ہے، برصغیر میں ہر ووٹ پر نشان ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹر کی سہولت کے لیے نشان ہوتے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کا اختیار بھی نہیں تھا، یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں