لاہور( آئی این پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق 25دسمبر بروز پیر کو قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس ڈے کے موقع پر سرکاری ونجی مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھرمیں 25 دسمبر بروز پیر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 25 دسمبر کو یوم قائداعظم سرکاری سطح پرمنایا جائے گا جبکہ مسیحی برادری کرسمس بھی منائے گی۔عام تعطیل کا اعلان کابینہ ڈویژن کی جانب سے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں