کراچی (پی این آئی) اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکو گھر سے سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ واردات کے دوران گھر میں لگےسی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی غائب کردی گئی، گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرےکی ویڈیو میں پولیس کی گاڑی نظر آئی ۔۔۔۔ آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔۔۔۔۔پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں گھر میں داخل ہوئے اور 2کروڑ روپے، 70سے 80 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔۔۔۔۔
متاثرین کا مؤقف ہے کہ مسلح ملزمان کی تعداد 15 سے زائد تھی اور انہوں نے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار کی، ملزمان واردات کے بعد ان کے 2 بھائیوں کو بھی لے گئے تھے جنہیں بلوچ پل پر اتار دیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں