ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے کراچی میں ہونے والے جلسہ میں وسیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے 36 سالہ ایم کیو ایم کی رفاقت چھوڑ دی ہے۔۔۔۔وسیم قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں فیصلے کرنے کی طاقت نہیں۔۔۔۔ وسیم قریشی کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا کئی روز سوچا، موجودہ ایم کیو ایم میں کام کرنے کا دل نہیں چاہتا۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں سینئر کارکنوں کو دیوار سے لگایا گیا۔ آج ایم کیو ایم سینٹرل کی دیوار سے ایک اینٹ گر گئی ہے۔۔۔۔۔

close