اسلام آباد(پی این آئی) جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی) کی مرکزی جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔
جے یوآئی پاکستان کے ترجمان محمد اسلم غوری کے مطابق جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے جنرل کونسل کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان صاحب کو ایک بار پھر پانچ سال کے لئے مرکزی امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ناظم عمومی منتخب کرلیا گیا۔ ترجمان جے یوآئی محمد اسلم غوری نے بتایا کہ چاروں صوبوں اور قبائلی اضلاع سے 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے جنرل کونسل میں رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں ملک کی سیاسی، غزہ کی صورتحال، مولانا فضل الرحمان کے دورہ قطر اور آئندہ عام انتخابات پر سیر حاصل گفتگو بھی ہوئی۔ جلاس میں صوبائی جماعتوں کی طرف پیش کی گئی رپورٹوں پر اطمینان کا اظہار کرتے صوبائی جماعتوں کو ہدایات کی گئی کہ انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں تیز کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں