بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھندکا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکا امکان۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ مری، گلیات میں سرد رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بلوچستان میںمو سم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

صبح کےاوقات میں جیکب آباد،سکھر ، لاڑکانہ اور گردوانوح میں دھند پڑنےکا امکان۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں