بدنام شراب فروش شہریار کو گرفتار کر لیا گیا، کتنے بوتل شراب برآمد کر لی گئی؟

راولپنڈی (آئی این پی) تھانہ روات پولیس نے بدنام علاقہ شراب فروش شہریار ولد اکبر سکنہ گرڈاسٹیشن کلر روڈ روات راولپنڈی کوگرفتار کر کے 50 بوتل شراب برآمد کرلی۔ اطلاعات کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے کلر سیداں روڈ اور قاسم آباد کے علاقوں میں شراب فروشی کررہا تھا۔جس کے باعث نوجوانوں کا مستقبل دا پر لگ چکا ہے۔

ملزم کو تھانہ روات پولیس انتظامیہ نے اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے شہریار کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ روات سید حامد کاظمی نے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ عدالت پیش کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ شراب نوشی کے ناسور کا خاتمہ ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں