راولپنڈی رنگ روڈ ٹول پلازہ، پوٹھوہار کے صوفی کے نام سے منسوب کیا جائے گا

اسلام آباد(آئی این پی) راولپنڈی رنگ روڈ ٹول پلازہ کو صوفی بزرگ حضرت بابا فضل الدین کلیامی کے نام سے منسوب کیا جائے گا، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی آفس کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کو خط ارسال کر دیا گیا، ٹول پلازہ کو حضرت فضل الدین کلیامی کے نام سے منسوب کر نے کا مقصد خطے میں دین کی ترویج کے لئے صوفی بزرگ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ،

بابا فضل الدین کلیامی کے اس خطے میں لاکھوں پیرو کار ، عقیدت مند ہیں ، کمشنر راولپنڈی کو بھیجے گئے خط میں راولپنڈی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ ٹول پلازہ کو حضرت بابا فضل الدین کلیامی کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں