کھیل کے دوران ٹرنک میں بند ہونے والے 3 بچے جاں بحق

راولپنڈی (پی این آئی) شاہ خالد کالونی میں 3 کم سن بہن بھائی ٹرنک میں بند ہونے سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔ اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لواحقین کے مطابق تینوں بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہوگئے تھے۔۔۔۔

راولپنڈی کے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ جاں بحق تینوں بچوں کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔۔۔۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں