جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت میں شمولیت کی پیشکش پر اسد عمر نے کیا کہا؟

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر اسد عمر کا جواب سامنے آ گیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ استحکام پاکستان پارٹی کی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔ لاہور میں سموگ سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی نومبر آیا نہیں تو سموگ کا یہ حال ہے، اس سے بچنے کیلیےملک میں اعلیٰ کوالٹی کا ایندھن استعمال ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں