2شہری اغوا ، تلاش شروع کردی گئی

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو سے 2افراد کو اغوا کرلیا گیا،لیویز حکام کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو سے نامعلوم مسلح افراد شہری خالق عرف حاجی اور غلام حسین کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے،اطلاع ملنے پر لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے،لیویز حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کیے جانے والے افراد ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں