سریے کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہوگئی

لاہور (پی این آئی) سریا کی قیمت کو بھی ریورس گئیر لگ گیا، ڈالر سستا ہونے کے نتیجے میں فی ٹن سریا کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی، لوہے کے اسکریپ کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریے کی قیمت میں بھی ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں 50 ہزار روپے فی ٹن کی کمی ہوئی ہے،تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 40 روپے ہوگئی۔تاجروں کے مطابق اگر پیداواری لاگت کم ہوں تو عام صارفین کیلیے بھی قیمتوں میں کمی آئیگی کیونکہ بجلی اور گیس کے بل کی وجہ سے خریداروں کو تاحال کم ہی ریلیف ملا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس کے بعد تعمیراتی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔تعمیرات میں استعمال ہونے والے بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔تعمیراتی شعبہ سے وابستہ لوگوں نے بتایا کہ اشیا کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے گھر بنانے کا بجٹ بنانا بھی دشوار ہو گیا ہے اور بجری، سیمنٹ، سریا، اینٹیں مہنگی ہونے سے تعمیر کا ٹھیکہ بھی غیر معمولی طور پر مہنگا ہو رہا ہے۔

تاہم اب ڈالر سستا کے رجحان کو بریک نہ لگنے کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کا سریا کی قیمت پر مزید اثر پڑے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران ڈالرز کی قیمت میں کمی کی نصف سینچری مکمل ہو چکی۔ ڈالر کی اسمگلنگ اور غیر قانونی لین دین کیخلاف کیے جانے والے کریک ڈاون کے نتیجے میں ڈالر 50 روپے سے زائد سستا ہو چکا، جبکہ آنے والے دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید بہتری آنے اور ڈالر 250 روپے کی سطح تک گر جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close