ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے دور نوجوانی میں رشی کپور کو پسند کرتی تھیں اور جب ان کی شادی ہوئی تو بہت افسردہ ہوگئی تھیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی میں شرکت کی اور وہ اس پر کافی افسردہ بھی ہوئیں لیکن خوشی کی بات یہ تھی کہ رشی کپور نے نیتو جی سے شادی کی جو کہ میرے لیے بہت اچھی بات تھی کیونکہ میں ان دونوں کو بطور جوڑامیں بھی بہت پسند کرتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں نے رشی کپور کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا اور رشی کپور کو چنتو انکل کہہ کرپکارا تو وہ ہنسے کیونکہ مجھے فلم میں انہیں چنتو جی کہنے پر مجبور کیا گیا۔یاد رہے کہ 50 سالہ روینہ ٹنڈن جو کہ 1990 کے عشرے سے سن 2000 کے اوائل تک بالی ووڈ کی معروف ہیروئن رہیں اور کئی ہٹ فلموں میں بہترین اداکاری کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں