غیر شرعی نکاح کیس، اٹک جیل کے سپرینٹنڈنٹ نے عمران خان کو پیش کرنے سے معزرت کر لی، وجہ کیا بتائی؟

اٹک (پی این آئی) جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے کم نہ ہو گا۔۔۔۔۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے سول جج قدرت اللّٰہ کو خط میں لکھا کہ اٹک سے اسلام آباد کے سفر میں کوئی بھی واقعہ پیش آسکتا ہے۔۔۔۔

خط میں اٹک جیل کے جیل سپرنٹنڈنٹ نے لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو صبح عدالت پیش نہیں کریں گے، اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔۔۔۔ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں اٹک جیل میں زیر حراست ہیں اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں ان کا ٹرائل کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں