لاہور (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سب سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں، بجلی کا بل حکومت موت کا پروانہ بنا کر بانٹ رہی ہے۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میرا مسئلہ زرداری کی طرح بلاول کو وزیراعظم بنانے کا نہیں ہے، میرا مسئلہ نواز شریف کی طرح مریم کو وزیراعظم بنانے کا نہیں ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ قوم کے لئے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، بچوں کو پڑھانا اور رزق کمانا مشکل ہو گیا ہے، جب سیلاب آیا تب جماعت اسلامی میدان میں تھی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظالمو شرم کرو اس مقام پر ہمیشہ نہیں رہو گے، جسم اور جان کا رشتہ بحال رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں