خیبرپختونخوا کی جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فون موجود ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل نے بے بسی کا اظہار کر دیا

پشاور (پی این آئی) سینٹرل جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون سے سینٹرل جیل پشاور کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی ہیں۔۔۔۔سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں موبائل فون پر پابندی کے باوجود اس کے استعمال کی شکایت عام ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں 4 ہزار قیدی ہیں، روزانہ 300 سے 400 قیدی عدالت بھی جاتے ہیں۔۔۔

۔سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پاس موبائل لوکیٹر نہیں، جیمر بھی نہیں، صوبے کی خراب معاشی حالت کے باعث جدید آلات کی خریداری ممکن نہیں ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close