بیٹے تیمور کا نام کس سے متاثر ہو کر رکھا؟ کرینہ نے سالوں بعد خاموشی توڑ دی

ممبئی (پی این آئی)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر ہونے والے تنازع پر سالوں بعد خاموشی توڑ دی۔سیف علی خان نے 2012 میں کرینہ کپور سے دوسری شادی کی تھی اور یہ جوڑی بالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تیمور علی خان رکھا گیا اور ان کے نام پر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے تنازع کھڑا کردیا تھا

اور اب بھی اداکار جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔تاہم اب کئی سالوں بعد کرینہ کپور نے تیمور کے نام پر ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی ماں اور بچے کو اس صورتحال سے گزرنا پڑا ہو، مجھے اب بھی حیرانی ہوتی ہے کہ ہمیں کیوں تنقید کا نشانہ بنایاگیا؟ان کا کہنا تھاکہ سیف کے بچپن کے دوست کا نام تیمور تھا تو انہوں نے سوچا کہ بیٹا ہوگا تو نام تیمور رکھیں گے، سیف کو اپنے دوست کا نام بہت پسند تھا

اور جب ہماری شادی ہوئی تو اس وقت ہم نے طے کرلیا تھاکہ بیٹا ہوا تو نام تیمور رکھیں گے۔کرینہ کا کہنا تھاکہ تیمور کا مطلب لوہا ہے اور یہ کسی بادشاہ یا راجہ کے نام کی وجہ سے نہیں رکھا۔انہوں نے کہا کہ جب تیمور کے نام پر تنقید کی گئی تو صدمے میں چلی گئی تھی اور ہم نے خاموش رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کے دو بچے ہیں جن کے نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں