نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان، ن لیگی کارکنان کو تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان ن لیگ اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہباز شریف کا بیان شیئر کیا، جس میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے،محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا انشاءاللہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں