اداکارہ نہ ہوتی تو چور ہوتی، ٹی وی ڈرامہ کی خوبرو اداکارہ فریال محمود کا انکشاف

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو چور ہوتیں۔ فریال محمود نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں اردو بولنا اور نہ پڑھنا آتی تھی مگر اداکاری کا بہت شوق تھا، وہ امریکا سے خصوصا پاکستان آئی ہی اداکاری کرنے تھیں۔شو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اسکول کے دس برسوں کے دوران 11 سے 12 اسکول تبدیل کیے تھے، وہ دو سے تین بار اسکول سے نکالی بھی کی جا چکی ہیں،

ان کی عادت تھی مارنا اور انہوں نے ایک بار اپنی ہم جماعت لڑکی کی پسلیاں توڑ دی تھیں۔اداکارہ نے میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ چور ہوتیں، ان کا ماننا ہے کہ وہ اداکاری اچھی کرتی ہیں اسی لیے وہ کسی کو بھی بیچ کر کھا سکتی ہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاق کے علاوہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ گلوکارہ ہوتیں اور اگر گلوکارہ بھی نہ ہوتیں تو پھر وہ یقینا چور ہوتیں اور چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی بڑی چوریاں کرتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close