چین نے امریکہ کو خبردار کر دیا، قومی سلامتی کے نام پر چینی طلبا کا پیچھا کرنا بند کرو

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے نام پراپنے ملک میں چینی طلبا کا پیچھا کرنا بند کرے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے گزشتہ روز باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکہ نے بغیر کسی وجہ کے چینی طلبا کو حراست میں لیا، پوچھ گچھ کی اور ملک بدر کیا اور ان کے خلاف الزامات عائد کیے، یہ سیاسی مقاصد کے لیے چینی طلبا پر بے دریغ دبا اور ظلم ہے۔

ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان نے ان خیالات کا اظہار ایف بی آئی کی جانب سے حال ہی میں ایک چینی طالب علم کی اس کی سٹڈی ایپلی کیشن کے مواد سے ذاتی معلومات چرا کر اسے گرفتار اوراس پر “ویزہ فراڈ” کیالزام سے متعلق رپورٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ اس کے علاوہ، امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی طرف سے تین چینی طلبا کو بغیر کسی ثبوت یا حقائق کے حراست میں لیا گیا، ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔ وانگ نے کہا کہ عوام سے عوام کے تبادلے چین امریکہ تعلقات کے لیے عوامی حمایت کی بنیاد ہیں جن میں علمی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی تبادلے ایک اہم حصہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں