اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ نے ایشیاکپ کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ ایشیا کپ کے لیے فوج اور پنجاب رینجرزکی تعیناتی27 اگست سے 6 ستمبر تک ہوگی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہوگی جب کہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں