اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے بجٹ میں 2000 سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فنانس ایکٹ کے ذریعے 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی ویلیو پر 6 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جو پہلے فائلرز کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ نان فائلرز کیلئے 3 لاکھ فکس تھا، اسی طرح 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 8 فیصد فکس ٹیکس عائد کر دیا گیاہے،
جو پہلے فائلرز کیلئے 2 لاکھ روپے، نان فائلرز کیلئے 4 لاکھ تھا، 3000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 10 فیصد فکس ٹیکس عائد کر دیا گیا، جو اس سے پہلے فائلرز کیلئے اڑھائی لاکھ روپے، نان فائلرز کیلئے 4.5 لاکھ روپے تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں