سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

کراچی(آئی این پی)ملک میں آج سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا کے بھاو میں گزشتہ روز 1700 روپے اضافے کے بعد آج 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2 ہزار 315 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 91 ہزار 530 روپے ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کے بھاو میں 36 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 1 ہزار 965 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close